منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصروں کیخلاف گھیراتنگ،چرس برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی کی جانب سے ملنے والی خصوصی ہدایت پر منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہے-سہراب گوٹھ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا-گرفتار منشیات فروش نواب ولد علی دوسرا مرزا خان ولد عبدالسلام شامل ہیں-ملزمان کے قبضے سے 1210 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور ایک بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ لوڈ میگزین اور نقد رقم 1000 روپے برآمد-ایس ایچ او سہراب گوٹھ ریاض احمد بھٹو نے گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 894/2020 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے-ایف آئی آر نمبر 895/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے-گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں