گلشن معمارسے موٹرسائیکل لفٹرگرفتار،منشیات فروشی میں بھی ملوث

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلشن معمار سے منشیات فروش/موٹرسائیکل لفٹر گرفتار۔ملزم برکت علی علاقے میں موٹرسائیکل لفٹنگ میں بھی ملوث تھا۔پولیس نے ملزم کو ہندو گوٹھ سے چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے ڈیڑھ کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔ملزم سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ گلشن معمار سے کچھ روز قبل چوری کی گئی تھی۔موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ نمبر 613/2020 نامعلوم ملزم کیخلاف درج کیا گیا تھا۔ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا چکا ہے۔گرفتار ملزم پہلے بھی منشیات فروشی و موٹرسائیکل لفٹنگ میں جیل جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں