قائدآباد سے سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار،منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث تھا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائد آباد سے پولیس پر فائرنگ سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار۔ گرفتار ملزم منشیات کی خریدو فروخت میں بھی ملوث تھا۔پولیس نے ملزم کو خفیہ اطلاع پر مظفرآباد کالونی سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے ایک کلو 980 گرام فائن کوالٹی چرس برآمد۔ملزم شہر میں منشیات کی سپلائی کرنے والے گروہ کا کارندہ ہے۔گرفتار ملزم کے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزم پیشہ ور مجرم ہے اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزم اختر کیخلاف تھانہ قائد آباد میں مقدمہ نمبر 442/2018 پولیس پر فائرنگ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہے۔گرفتار ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں