شہرقائد کو پھولوں سے سجانے کی مہم شروع

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سرد موسم کی مناسبت سے کراچی کو پھولوں سے سجانے کی مہم شروع ہوگئی رنگ برنگے ۔۔لہلہاتے اور کھلکھلاتے ان پھولوں کی آبیاری کا آغاز کیا گیاہے فیریئر ہال کراچی سے ۔۔ اپنے اندر نکھار اور دلکشی سمیٹے گیندے کے یہ پھول جہاں ماحول خوشگوار کرنے کا سبب ہیں وہیں چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا باعث بھی ہیں ۔ انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں پر پھول پودے لگانا تو قابل تحسین ہے ۔۔لیکن ان پودوں کی دیکھ بھال بھی کی جائے تو شہر میں ہر طرف خوبصورتی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں