گاڑیاں تیارکرنے والی تین جاپانی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کاحکم

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم عمران خان نے گاڑیاں تیار کرنے والی تین جاپانی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دےد یا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تینوں کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے ۔۔۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو تحقیقات کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔۔۔۔رپورٹ کابینہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیاں چالیس سال بعد بھی پاکستان میں گاڑی کی مکمل تیاری شروع کرنے میں ناکام رہیں۔۔ تینوں کمپنیوں نے مراعات کا فائدہ اٹھایا، گاڑیوں کی مکمل تیاری کا کام شروع نہیں کیا۔۔ ڈیلیشن پروگرام پر عمل نہ کرنے کے باعث پاکستانیوں کو مہنگی گاڑیاں فروخت کی جا رہی ہیں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں