تھانہ ڈیرہ نواب نوسربازوں اور فراڈیوں کی پناہ گاہ بن گیا

احمد پور شرقیہ(ایچ آراین ڈبلیو)سرکل پولیس احمد پور شرقیہ کا تھانہ ڈیرہ نواب نوسربازوں اور فراڈیوں کی پناہ گاہ بن گیا، پولیس کی پشت پناہی سے سادہ لوح افراد کو لوٹنے کا دھندہ عروج پر، تبدیلی سرکار بھی مظلوموں کو انصاف دینے میں ناکام ہو گئی، تفصیل کے مطابق ڈیرہ نواب پولیس کے پرائیویٹ سہولت کار فیض خاں لاشاری نے اپنے بھائی راجہ لاشاری اور والد زاہد خاں لاشاری کی سربراہی میں گینگ تشکیل دے رکھا ہے جو لوگوں کو عباسی نوابوں کی دیراوڑ اور چولستان کے دیگر علاقوں میں موجود اراضیات کے علاوہ احمد پور شرقیہ، ڈیرہ نواب صاحب، اور ملحقہ قصبات میں سکنی و کمرشل پلاٹس کی فروخت کا جھانسہ دیکر بھاری رقوم بٹور رہا ہے اس گینگ کی متاثرہ خاتون انیسہ بی بی لیڈی صحافی نے بتایا کہ فیض خاں لاشاری گینگ نے تین سال قبل اس سے پلاٹ دینے کے نام پر گیارہ لاکھ روپے لیئے مگر پلاٹ نہیں دیا گیا، انیسہ بی بی لیڈی صحافی نے بتایا کہ اس نے اپنے زیورات بیچ اور عزیز و اقارب سے ادھار لے کر رقم کی ادائیگی کی تھی اس نے بتایا کہ مذکورہ گینگ کو تھانہ ڈیرہ نواب کے اہلکاروں کی مکمل حمایت حاصل ہے کیونکہ فیض خاں لاشاری ان اہلکاروں کے لیئے نہ صرف مخبر اور ٹاؤٹ کا کردار ادا کرتا ہے بلکہ خود کو پولیس اہلکار بھی ظاہر کرتا ہے انیسہ بی بی لیڈی صحافی نے بتایا کہ وہ عرصہ 3 سال سے انصاف کی تلاش در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہے رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر گینگ اسے اغوا اور قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن اسے آج تک انصاف نہ مل سکا نواب اور دیگر اہلکار ملزم کو ڈیرہ نواب پولیس اسے تحفظ دے رہی ہے انیسہ بی بی لیڈی صحافی نے حکام بالا سے انصاف اور جان کے تحفظ کی اپیل کی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں