سال نو کی آمد،ناخوشگوارواقعے سے بچاؤکیلئےسیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا

دادو(ایچ آراین ڈبلیو)سال نو 2021ء کی آمد کے موقع پر ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ صاحب کی جانب سے ضلع بھر کی پولیس کو حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایات جاری۔نیو ایئر نائٹ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے ایس ایس پی صاحب دادو کی ہدایات پر خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت ضلع بھر کی پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور ملازمان کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق تھانوں پر پولیس کی اضافی نفری حفاظتی فرائض سر انجام دینے کیلئے مقرر کرکہ تمام شہروں میں مرکزی چوکوں چوراہوں سمیت دیگر اہم پوائنٹوں پر پولیس پکٹیں قائم کی گئی ہیں۔شہروں کے اندر موٹرسائیکل گشت اور داخلی راستوں پر چیکنگ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تمام ایس ایچ اوز کو آن روڈ رہنے کیلئے پابند کیا گیا ہے۔اس ضمن میں تمام تر اقدامات یقینی بنانے اور سپرویژن کیلئے تمام ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔علاوہ ازیں، نیو ایئر نائٹ میں ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور دیگر غیرقانونی وغیراخلاقی حرکات میں ملوث افراد کیخلاف فی الفور قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ایس ایچ اوز کو سخت ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں