معروف شاعرہ رشیدہ عیاں امریکا میں انتقال کرگئیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) معروف شاعرہ رشیدہ عیاں 89برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئیں، رشید ہ عیاں نے گیارہ سال کی عمر میں شاعری کے سفر کا آغاز کیا جو آخری دم تک جاری رہا، ان کی پیدائش مرادآباد،ہندوستان میں ہوئی، نیپال میں 14برس مقیم رہیں، پاکستان سے ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کی، رشیدہ عیاں اردو ادب کی معروف شخصیت تھیں، انہوں نے 16کتابیں لکھیں، دو کتابیں زیرتکمیل ہیں، آپ کو ادبی خدمات پر برطانیہ، ہندوستان اور پاکستان کی طرف سے ادبی ایوارڈ سے بھی نوازاگیا جن میں میرتقی میرایوارڈ بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں