عامرلیاقت حسین نے پہلی بیوی بشری اقبال کوطلاق دیدی،سابقہ اہلیہ نے تصدیق کردی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کو طلاق دے دی جس کی تصدیق سابقہ اہلیہ نے کردی ہے۔سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہی وقت ہے میں اپنے سابقہ شوہر عامر لیاقت سے اپنے تعلقات کی وضاحت کروں۔عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیّدہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مجھے طلاق دے دی ہے۔ لیکن مجھے طلاق دینا صرف ایک بات تھی، انہوں نے میرے ساتھ ایک اور ظلم بھی کیا ہے۔سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر مجھے طلاق دی جو میرے لیے اور میرے بچوں کیلئے بے حد تکلیف دہ اور ذہنی اذیت کی بات ثابت ہوئی۔بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت حسین کے غلط انداز سے طلاق دینے کے فعل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا مقدمہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں