سابق وزیربلدیات جام شورو کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت اٹھارہ ملزمان کی عبوری ضمانت میں چار فروری تک کی توسیع کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات میں نامزد سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت اٹھارہ ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جام خان شورو اور دیگر نے غیر قانونی طور پر حیدر آباد میں سی این جی اسٹیشن کے لیے زمین الاٹ کی۔ ملزمان نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، الاٹمنٹ کے ثبوت حاصل کرلیے ہیں ا نکوائری مکمل ہونے کیلئے مزید مہلت دی جائےجام خان شورو کے خلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کراچی میں بھی کی جارہی ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں