بلوچستان،مچھ میں گزشتہ روزپیش آئےوالالرزہ خیزواقعے کا مقدمہ 35 گھنٹے بعد درج کرلیا گیا

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان کے علاقے مچھ میں گزشتہ روزپیش آئے لرزہ خیز واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مچھ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والےکان کنوں کےقتل کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانہ نصیرآباد میں ایس ایچ اوپولیس تھانہ مچھ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں 302، 7 اے ٹی اےا ور 147-148-149کی دفعات شامل ہیں۔ دوسری جانب واقعے کے خلاف ہزارہ برادری کا ہزارہ ٹاؤن کے قریب مغربی بائی پاس پرمیتیں رکھ کردھرنا جاری ہے۔مظاہرین نے صوبائی حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری ورنہ مستعفی ہونےکا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز مچھ کےعلاقےگیشتری کی کوئلہ فیلڈ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 11کان کنوں کو ہاتھ پیر باندھ کربے دردی سے قتل کیاگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں