سات سینٹی میٹر نوکیلی کیل بغیرآپریشن کے پچی کے پیٹ سے نکال لی گئی،والدین خوشی سے نہال

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)سول ہسپتال حیدرآباد کے شعبہ اینڈوسکوپی کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اکرم باجوہ کا کارنامہ کامیاب چار سالہ بچی کے پیٹ میں سے بغیر آپریشن کے نوکیلی کیل سات سینٹی میٹر کی نکال لی-حیدرآباد سول اسپتال میں ایک چار سالہ بچی کنیز بنت ولی محمد رہائشی سیون شریف جسکو اینڈوسکوپی یونٹ میں علاجِ کے غرض سے لایا گیا جہاں پر پیٹ کے ایکسرے کراۓ گئے۔ ایکسرے میں نوکیلی کیل کی نشاندھی ہوئی۔ جسکی لمبائی تقریباً سات سینٹی میٹر تھی ۔ بچی تقریباً چار ہفتوں سے شدید تکلیف اور اذیت میں تھی ۔ڈاکٹر اکرم باجوہ نے کمال مہارت سے نوکیلی کیل کو بغیر آپریشن سے اینڈوسکوپی کے ذریعے پیٹ سے نکال دیا والدین خوشی سے نہال ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں