محنت کشوں کا سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاج،جی آفس کے سامنے دھرنا دیدی

سکھر(ایچ آراین ڈبلیو)سکھرمیں سی این جی اسٹیشن مالکان اور محنت کشوں کا سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاج،جی آفس کے سامنے دھرنا ،مظاہرین کی سوئی گیس حکام کے خلاف نعرے بازی،گیس کی فراہمی بند ہونے کے باعث بے روزگار ہورہےہیں،رہنماؤں کا خطاب-سکھرسمیت اندرون سندھ کے سی این جی اسٹیشنز مالکان اور وہاں پر کام کرنے والے سیکڑوں محنت کشوں نے سی این جی اسٹیشن کو گیس کی عدم سپلائی کے خلاف جی ایم سوئی گیس کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اس موقع پر رہنماؤں نے کا کہنا تھا کہ سوئی گیس حکام نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند کردی ہے جس کی وجہ سے ہمارے سی این جی اسٹیشن بند ہوگئے ہیں اور وہاں پر کام کرنے والے محنت کش بیروزگار ہورہےہیں ان کا کہنا تھاکہ سوئی گیس حکام کی یقین دہانی کے باعث ہم نے اپنے اسٹیشن آر ایل۔این جی پر۔منتقل کردیئےتھےلیکن اس کے باوجودسپلائی بندکردی گئی ہے گیس کی بندش کےخلاف ہم نے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے لیکن سوئی گیس حکام عدالتی حکم کو بی ماننے کوتیار نہیں ہے اور عدالتی حکم کو محض کاغذ کاٹکڑا قرار دیتے ہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال کی جائے اور انہیں بیروزگارہونےسے بچایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں