پاکستان کوسٹ گارڈز،اسمگلنگ کیخلاف کاروائیاں،7.20 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار / اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر)پرکوئٹہ ٹو کراچی مسافر کوچ سے سیٹ کے نیچے رکھی گئی7.20 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کرلی گئی۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران4035 کلو گرام غیر ملکی کپڑا،372 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 128پیکٹ انڈین گٹکا اورمتفرق اشیاء برآمد کر لی گئیں۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرٹرک سے070 1کلو گرام چھالیہ اور 128پیکٹ انڈین گٹکابرآمدکرتے ہوئے 01 فرد کو حراست میں لے لیا گیا۔سپر ہائی وے (کراچی)پر دوران چیکنگ 01ٹرک سے 7,574 کلوگرام چھالیہ برآمدکرتے ہوئے 02افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔موبائل گشت کے دورا ن جیوانی کے قریب07 عدد ٹوٹا ہائی لکس سے13,900 لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرتے ہوئے07افراد کوحراستمیں لے لیا گیا۔
تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ، لیٹرایرانی ڈیزل، 2 عدد ٹرک، 7 ٹوٹا ہائی لکس، متفرق اشیاء اور10افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباًکروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں