بدنام زمانہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمہ بی بی بدامہ زوجہ ارسلان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ،تھانہ سہراب گوٹھ کے ایس ایچ او ریاض بھٹو اور انکی ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی-کاروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمہ بی بی بدامہ زوجہ ارسلان گرفتار-ملزمہ کئی عرصے سے منشیات فروشی کے کام میں ملوث تھی ملزمہ کا کرمنلز ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے-ملزمہ سے 2015 اعلی کوالٹی کی چرس برامد کرلی گئی ہے اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمے کا اندراج کر لیا گیا ہے-ملزمہ پر نارکوٹکس ایکٹ کے تحت ایف۔ائی۔آر نمبر 2021/10 درج کر کےمزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں