منشیات اور گٹکا کیخلاف کارروائی،ٹھٹھہ پولیس نے 3ملزمان گرفتارکرلئے

ٹھٹھہ(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ٹھٹہ جناب ڈاکٹر عمران خان صاحب کی ہدایات پر ٹھٹہ پولیس کی جانب سے جرائم و منشیات اور گھٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری رکھتے ہوئے اہم کامیابیاں۔ 2 کورولا کار میں گھٹکہ ماوا سپلائی کرنے کی کوششںں ناکام، مقدمات درج، 3 ملزمان گرفتارکرلئے- 6 ھزار پیکٹ ماوا گھٹکہ، 100 کلو گھٹکہ مٹیریل اور 2 کورولا کار برآمد-ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپیکٹر قادر بخش بھرانی اور انچارج 15 مددگار بیس ٹھٹہ سب انسپیکٹر فرحان الدین شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران سنیپ چیکنگ بائی پاس چوک ٹھٹہ اور ناکہ گرائونڈ چوک ٹھٹہ پر کامیاب کارروائیاں کرکے 2 کورولا کار نمبر BNS-987 اور BCX-825 میں گھٹکہ مٹیریل اور گھٹکہ ماوا سپلائی کرنے کی کوششوں کو ناکام بناکر 3 ملزمان کوگرفتار کرکےتھانہ ٹھٹہ پرالگ الگ مقدمات درج کردیے۔گرفتار ملزمان انور کاشف ولد گلاب خان سولنگی،وسیم حیدر ولد علی حیدر بنگش،مشتاق احمد ولد عالم زیب ھزاریوال،برآمدگی : 6 ھزار پیکٹ ماوا گھٹکہ، 100 کلو گھٹکہ مٹیریل اور 2 کورولا کار،مقدمہ نمبر 02/2021 سیکشن 3,4,5,8 سندھ پروہیبیشن آف پریپیریشن، مینیوفیکچرنگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گھٹکہ 2019 تھانہ ٹھٹہ،مقدمہ : مقدمہ نمبر 03/2021 سیکشن 3,4,5,8 سندھ پروہیبیشن آف پریپیریشن، مینیوفیکچرنگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گھٹکہ 2019 تھانہ ٹھٹہ۔مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں