سیالکوٹ میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ

سیالکوٹ (ایچ آر این ڈبلیو)‌ سیالکوٹ میں 14 سال کی گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ اس کے باپ نے مالکان سے ادھار لیا ہوا تھا، رقم نہ دینے پر مالکان نے اسے اپنے گھر پر رکھا ہوا تھا۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ مالکان روزانہ تشدد کرتے تھے، کھانا نہیں ملتا تھا، کوڑا دان میں پھینکا ہوا کھانا کھاتی ہوں، رات کو سونے کے لیے بستر بھی نہیں ہے۔ میڈیا کی نشاندہی پر پولیس نے چھاپا مار کر بچی کو بازیاب کروا لیا۔ پولیس نے مبینہ طور پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کو بھی گرفتار کرلیا۔ لڑکی کا میڈیکل کروایا جائے گا۔ متاثرہ لڑکی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا، جبکہ ملزمان زیرحراست ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں