قتل کے سنگین مقدمات میں ملوث 03 ملزمان گرفتار،گوجرخان پولیس کی کارروائی

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)گوجر خان پولیس کی اہم کاروائی، ہفتہ قبل قتل کے سنگین مقدمات میں ملوث 03 ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد کرلیا-گوجر خان کے علاقے جنڈ نجار میں 21 سالہ نوجوان شہر یار کو معمولی تلخ کلامی پر اسد اور شفقات نے فائرنگ کر قتل کر دیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی ایک اور واردات میں صندل روڈ کے نزدیک نوجوان محمد قاسم نے محمد سہیل کو چھت پر شور کرنے سے منع کیا جس پر محمد سہیل نے محمد قاسم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا-مقتول نوجوان محمد قاسم کی شادی کی تاریخ 15 جنوری 2021 مقرر تھی-مقتول شہریار کے قتل کا مقدمہ اس کے والد افتخار حسین اور مقتول قاسم کے قتل کا مقدمہ اس کے چچا زاد بھائی آصف محمود کی مدعیت میں ہفتہ قبل درج کیا گیا تھا-قتل جیسے سنگین واقعات کے پیش نظر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دیا-یاد رہے کہ ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی سربراہی میں اے ایس پی گوجر خان سرکل حناء نیک بخت،ایس ایچ او گوجر خان خضر حیات اور تفتیشی آفیسر صابر احمد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی-ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے قتل کے مقدمات میں ملوث 03 ملزمان اسد، شفقات اور محمد سہیل کوٹریس کر کےگرفتار کر لیا-ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی-قتل کے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی صدراور گوجر خان پولیس کو شاباش دی-

اپنا تبصرہ بھیجیں