میوہ شاہ قبرستان کےقریب قتل کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاک کالونی پولیس کی دو مختلف کارروائیاں،میوہ شاہ قبرستان کے قریب سے قتل کی واردات میں ملوث ملزم آصف ولد فقیر محمد کو گرفتار کرلیا-ملزم نے اپنے دو ساتھیوں سمیت 18 دسمبر 2020 کو شعیب نامی شہری کو قتل کیا تھا-ملزم کے دو ساتھی جن میں شہریار ولد امام بخش دوسرا زاہد شامل ہیں-گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا-ایس ایچ او پاک کالونی رحمت الله مروت نےگرفتار ملزم کےخلاف ایف آئی آرنمبر 11/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے-ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے-دوسری کارروائی دوران گشت لو لین برج کے قریب کی گئی-کارروائی کے دوران منشیات فروش آصف ولد زاہد کو گرفتار کرلیا-ملزم کے قبضے سے آدھا کلوگرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے-پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 12 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں