گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار،سامان برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع سینٹرل سے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار۔گلبرگ کے علاقے سے ملزمان کا گروہ شہری کے گھر سے ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا۔گشت پر مامور پولیس نے فرار کی کوشش کرنے والے ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے شہری کے گھر سے لوٹا گیا تمام سامان برآمد۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے زیورات، زنانہ و مردانہ پرس، مختلف گھڑیاں، اسمارٹ فونز، کیش اور دو مسروقہ موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لی۔گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن شہر بھر کے مختلف علاقوں میں گھروں میں لوٹ مار کرنے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزمان پیشہ ور مجرم ہیں اور مختلف مقدمات میں جیل جانے کا اعتراف کیا۔پولیس کیجانب سے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفتیش جاری۔گرفتار ملزمان میں اعجاز، امجد اور تنویر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں