پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ،دوڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،موٹرسائیکل برآمد

خیرپور(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ بی سیکشن کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، دو گرفتار ڈاکو زخمی، موٹر سائیکل برآمد-تفصیل کے مطابق رات موبائل فون ڈکیتی کے دوران دیپک کمار کا قتل ہوا تھا اور پولیس نے بروقت کاروائی کرکہ دو ملزمان ماجد شر اور راشد شر کو گرفتار کیا تھا-گرفتار ڈاکوؤں نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ فرار ہونے والا ملزم قدیر کٹوہر تھا-دیگر ملوث ملزم کو گرفتار کرنے اور موبائل فونز برآمد کرنے کے لیے گرفتار ملزمان کو لے جایا رہا تھا کہ اچانک گجو موڑ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیاں مقابلہ ہوا-دوران پولیس مقابلہ ڈاکوؤں کی گولیاں لگنے سے گرفتار ملزمان راشد شر اور ماجد شر زخمی ہوگئے-ملزمان ایک موٹر سائیکل جاء وقوع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے-زخمی ڈاکوؤں کو متعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں