قائدآبادپولیس کا دوران گشت منشیات فروش گرفتار،اعلی کولٹی کی چرس برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائد آباد پولیس کی منشیات فروشی میں ملوث ملزم کیخلاف کارروائی-پولیس نے دوران گشت مظفرآباد کالونی میں کارروائی کی۔منشیات فروش نزیر عرف نزیرقابلی کا نام پولیس کو مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔گرفتار ملزم سے دو کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس برآمد۔گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی پہنچانے میں ملوث تھا۔گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں