شکارپورپولیس کی ضلع بھرمیں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کریک ڈاؤن

شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی شکارپور کامران نواز پنجوتھا صاحب کی ہدایت پر شکارپور پولیس کی ضلعے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کریک ڈاؤن۔شکارپور پولیس کی تھانہ مدئجی، تھانہ ماڑی شریف، تھانہ تاجودیرو، تھانہ لکھی غلام شاہ اور تھانہ گڑھی یاسین کی مختلف جگہون پر کامیاب کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار ایک ٹی ٹی پسٹل اور 04 گولیاں برآمد مقدمات درج۔ایس ایچ او مدئجی کی بمعہ اسٹاف سنیپ چیکنگ کے دوران سالار ریگیولیٹر کے قریب کارروائی کر کے 14مقدمات میں مطلوب اشتہاری پیاروخان ڈاھانی کا رہائشی محمد علی ولد ھدایت علی ڈاھانی کوگرفتار کرلیاہے۔ایس ایچ او ماڑی کی پولیس جوانوں کے ساتھ شیرکوٹ شاخ پر دوران گشت کامیاب کارروائی 07 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملاں عرف علی حسن ولد پنھور شر کو گرفتار کرلیا ہے۔یس ایچ او مدئجی کی پولیس پارٹی کے ساتھ خفیہ و جاسوسی اطلاع پر سالار ریگیولیٹر پر کامیاب کارروائی 04 مقدمات میں مطلوب اشتہاری گلاب عرف گل بہار ولد ھمت علی ڈاھانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او مدئجی کی پولیس کے ہمراہ دوران گشت اسٹیڈیم کے قریب کامیاب کارروائی 04 مقدمات میں مطلوب یوسی سیکریٹری عمران علی میرانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او ماڑی شریف کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ دوران گشت پیر دلاور شاہ پر کامیاب کارروائی نیاز علی ولد غلام شبیر جیھو کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار نیاز علی ولد غلام شبیر کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل اور 04 گولیاں برآمدکرلیں-تھانہ ماڑی شریف پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ایس ایچ او تاجودیرو کی پولیس اسٹاف کے ساتھ دوران گشت ابراہیم شاہ درگاہ پر کامیاب کارروائی 02 مقدمات میں مطلوب مفرور محمد ابراہیم ولد نازل ناریجو کو گرفتار کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں