کراچی: ڈاکو اولمپیئن اصلاح الدین کو سڑکوں پر گھماتے رہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں ملزمان نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے اولمپیئن اصلاح الدین کو بھی نہ بخشا ۔۔ ملزمان نے انہیں گاڑی سمیت اغواء کرکے شہر کی سڑکوں پر گھومانے کے بعد نقدی، موبائل فونز اور گاڑی لیکر فرار ہوگئے ۔ اولمپیئن اصلاح الدین کے ساتھ واردات گلستان جوہر میں پیش آئی ۔۔ وہ اولمپیئن احمد عالم کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے بعد مسجد سے نکل کر گاڑی میں سوار ہورہے تھے کہ تین ملزمان نے یرغمال بناکر انہیں پچھلی سیٹ پر لٹاکر گاڑی سمیت اغواء کرلیا۔۔ اور انہیں ایک گھنٹے سے زائد شہر کی سڑکوں پر لیکرگھومتے رہے۔۔ بعدازاں ملزمان اولمپیئن کو صفورا گوٹھ میں اتار کر گاڑی لیکر فرار ہوگئے ۔۔ اصلاح الدین نے گلستان جوہر تھانے میں رپورٹ کرادی ۔ پولیس واردات کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں