سماج دشمن عناصرودیگرجرائم کیخلاف سخت کارروائیاں،پولیس افسران کیساتھ میٹنگ

عمرکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آٸ جی میرپور خاص رینج زوالفقارعلی لاڑک صاحب کی جانب سےکیۓ گۓ اجلاس اور دی گٸیں ہدایات کے حوالے سے ایس ایس پی عمرکوٹ شاہجہان خان کی ضلعے کے پولیس افسران کے ساتھ ہنگامی میٹنگ۔گزشتہ شب ایس ایس پی عمرکوٹ شاہجہان خان کے زیرِ قیادت ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ میں ضلعے کے پولیس افسران کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی گٸ۔ جس میں ڈی آٸ جی میرپورخاص رینج زوالفقار علی لاڑک صاحب کی جانب سے کراٸم کی صورتحال دیگر اشوز اور حلقے پی ایس 52 عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے دی گٸیں خصوصی ہدایات کے بارے میں بریف کیا گیا۔ایس ایس پی عمرکوٹ نے احکامات دیتے ہوۓ کہا کہ اپنی تمام تواناٸیوں کو بروۓ کار لاتے ہوۓ انسدادِ دہشتگردی کورٹ (ATC) اور دیگر عدالتوں کے اشتھاری و روپوش ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں۔ قتل، اقدامِ قتل، چوری، ڈکتی و رہزنی، سماج دشمن عناصر، دیسی شراب، گٹکا مین پڑی، منشیات اور دیگر جراٸم کے خلاف سخت کارواٸیاں کی جاٸیں۔خودکشی کے واقعات پر فوری قانونی کارواٸ عمل میں لاٸ جاۓ اور ایسے انسانیت سوز اور دل خراش واقعات کی روکتھام کے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم شروع کی جاٸیگی۔ عوام کی شکایات پر فوری ایکشن اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جاۓ۔حلقے پی ایس 52 عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب کو پیشِ نظر رکھتے ہوۓ پولیس افسران سیکیورٹی و انتظامی اقدامات، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابط اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بناٸیں گےالیکشن ڈیوٹی کے لیے دیگر اضلاع سے آنے والی پولیس نفری کے لیے مناسب رہاٸش، کھانا اور دیگر سہولیات کے مکمل انتظامات کیۓ جاٸیں۔پوری جانفشانی سے عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور پرامن الیکشن کے انعقاد کے لیے مستعدی، غیر جانبداری اور زمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں