پولیس آفیسراکرام اللہ خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوکی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ہنگو(ایچ آراین ڈبلیو)پی ایس پی پولیس آفیسر اکرام اللہ خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو کی ذمہ داریاں سنبھال لی۔ ہنگو پہنچنے پر نئے ڈی پی او کا جوزارہ کے مقام پر پر تپاک استقبال۔ پولیس لائن ہنگو میں پولیس کی چاک و چوبند دستے کی ڈی پی او کو سلامی۔ اکرام اللہ خان کی یاد گار شہدا پر بھی حاضری، پولیس جوانوں سے خطاب۔ ہنگو پولیس کو پروفیشنل فورس کے مطابق ڈالنا اولین ترجیح ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس پی آفیسر اکرام اللہ خان نے بطور ڈی پی او ہنگو ذمہ داریاں سنبھال لی۔ ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمان و دیگر افسران نے جوزارہ کے مقام پر نئے تعینات ہونے والے ضلعی پولیس آفیسر اکرام اللہ خان کا استقبال کیا جہاں سے جلوس کی شکل میں انہیں پولیس لائن ہنگو لے جایا گیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان کو سلامی پیش کی جس کے بعد نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمان، ڈی ایس پی سٹی اسماعیل مروت، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حافظ محمد نزیر،ڈی ایس پی ٹل علی خان’ ایس ایچ او سٹی ولایت خان و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمان نے نئے ڈی پی او سے ہنگو پولیس افسران کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان نے کہا کہ ہنگو پولیس کو پروفیشنل فورس کے طور پر سامنے لایا جائے گا اس کی ضروریات کو پورا کیا جائے اور ڈیسپلن کے معاملے میں کسی قسم کی نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں