زمینوں و املاک سے قبضے ختم کرانے کے سلسلے میں ایک اجلاس دربارہال میں منعقد ہوا

نواب شاہ(ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابراراحمد جعفر کی زیر صدارت ضلع میں وفاقی و صوبائی محکموں کی زمینوں اور املاک سے قبضے ختم کرانے کے سلسلے میں آج ایک اجلاس دربارہال میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم اعلیٰ عدلیہ کے شکر گذار ہیں جس نے ہمیں سرکاری املاک اور زمینوں سے قبضے ختم کرانے کے لئے رہنمائی اور مدد فراہم کی ہے اسی موقعے کا بھرپور فائدہ لیتے ہوئے اور اپنا قومی فرض نیک نیتی سے ادا کرتے ہوئے تمام محکموں کے افسران اپنے اپنے محکمے کی زمین و دیگر املاک پر بااثر افراد و اداروں کی جانب سے کئے جانے والے قبضوں و غیرقانونی تجاوزات کی نشاندہی ضلع انتظامیہ کی جانب سےدئےگئے پروفارمہ پر کریں تاکہ ان قبضہ خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکاری املاک و زمینوں سے قبضے ختم کرائے جاسکیں انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں آبپاشی اور محکمہ جنگلات کی زمینوں واملاک سےقبضےختم کرانے کےلئےآپریشن شروع کیاگیاہےاس آپریشن کوآگےبڑہاتےہوئے زراعت، لائیو اسٹاک،پاکستان ریلوے،میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیز سمیت تمام سرکاری املاک سے غیر قانونی قبضے ختم کرائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تحصیلوں کی حدود میں سرکاری املاک اور زمینوں سے قبضے ختم کرانے کے لئے بھرپور کاروائی کریں اسی معاملے میں کسی بھی قبضہ خور سے ہرگز رعایت نہ برتی جائے جبکہ متعلقہ محکموں کی جانب سے اپنی املاک پر قبضہ کرنے والوں کو نوٹیس جاری کئے جائیں ڈپٹی کمشنر نے پولیس،سئی سدرن گیس،حیسکو سمیت دیگر محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹاؤن، آبپاشی،سمیت دیگر محکموں کی زمینوں پر قائم کئے گئے دفاتر ودیگر تنصیبات کو اپنے محکمے کے نام پر ٹرانسفر کرائیں اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کئے اداروں کی جانب سےزمینیں و دیگر املاک خرید کی گئی ہیں تاہم ابھی تک وہ ان کے نام ٹرانسفر نہیں کرائی گئی ہیں اس لئے متعلقہ حدود کے مختیارکار سے رابطہ کرکے وہ زمین و ملکیت کو اپنے محکمے کے نام رجسٹرڈ کروائیں ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے محکمے کی زمین و املاک سے قبضے واگزار کرانے کے ساتھ ساتھ قبضوں کو روکنے کے لئے بھی اقدامات کریں اس کے علاوہ آبپاشی،زراعت،روینیو، حیسکو،ریلوے سمیت دیگر محکموں کی رہائشی کالونیوں میں بھی غیر قانونی قبضوں کو خالی کرایا جائے اور رہائشی کوارٹرز و بنگلوں کو اصل شکل میں لایا جائے اجلاس میںضلع میں موجود تمام وفاقی و صوبائی محکموں واداروں، ٹاؤن ومیونسپل کے افسران نے اپنے محکموں کی زمین و املاک پر ہونے والے قبضوں کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنید حمید سموں،ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن میر نادر علی ابڑو،ایم ایس پی ایم سی اسپتال ڈاکٹر آصف رضا بروہی، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں