چینی کی ذخیرہ اندوزی کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی،ذوالفقاراحمد گھمن

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن نے کہا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی۔ کسی بھی کاروبار میں جائز منافع لینا قانونی ہے اس پر کوئی قدغن نہیں ہے مگر ناجائز منافع خوری کو ہر صورت ختم کرینگے۔انہوں نےکہا کہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کردار مثبت رہا ہے، لیکن اس سے پیل ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلرز سٹاک ڈیکلیریشن کو چیک کیا جائے گا اس میں ایسوسی ایشن اپنا کردار ادا کرے انتظامیہ کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔کمشنرلاہور نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد شوگر ڈیلرز کو اعتماد میں لینا ہے تاکہ عوام کیلئے کوئی مسئلہ نہ ہو۔رانا ایوب چیئرمین شوگر ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی رسد میں کوئی ایشو نہیں ہے اور ہمارا تعاون حکومت کیساتھ جاری رہے گا۔ کین کمشنر زمان وٹو نے کہا کہ فارورڈ بائینگ کور ایشو ہے، اس پر جلد ہر صورت قابو پائیں گے۔س حوالے سے منصوبہ بندی کیجارہی ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کےچینی ڈیلرز کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کین کمشنرزمان وٹو، ایڈیشنل کمشنر اشتمالیات شیخ آفتاب۔ ایڈیشنل کمشنر لاہور امان انور قدوائی، چاروں اضلاع کے اے ڈی سی آرز سمیت چیئرمین رانا ایوب و وفد آل پنجاب شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر۔جنرل سیکرٹری اور ارکان بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں