کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہماری حکمت عملی کامیاب رہی،اسدقیصر

صوابی(ایچ آراین ڈبلیو)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی میں باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں 160 بیڈز پر مشتمل پیرا میڈیکل نرسنگ اسٹاف کے افتتاحی تقریب سے خطاب-وزیراعلی کا عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں-کورونا کی پہلی لہر نے پوری دنیا میں تباہی مچائی-امریکہ اور یورپ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی-پاکستان کی جامع حکمت عملی سے پہلے بھی اللہ نے کامیابی دی-کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہماری حکمت عملی کامیاب رہی-عوام کے بھرپور تعاون سے یہ ممکن ہوا-کورونا کےساتھ ہمیں معشیت کےبہتری کاچیلنج کاسامنا تھا-ہمارے ملک کی معشیت کی سمت بہترہورہی ہے-کورونا سے بھارت اور پڑوسی ممالک میں معشیت متاثر ہوئی-لاکھوں لوگ بے روزگارہوئے۔وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی محنت سے پاکستان کے حالات بہتر ہوئے-اسد عمر اور این سی او سی نے بروقت فیصلے کیے-عوام کی مدد سے کورونا کی پہلی لہر پر قابو پایا اب بھی ان شااللہ اب بھی بہتر ہوگی-عالمی ادارہ صحت اور دنیا ہماری حکمت عملی کی تعریف کر رہی ہے-میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں-ہماری معشیت بہتر ہورہی ہے۔ورلڈ اکنامک فورم سمیت دنیا کے دیگر ادارے ہماری معشیت کی بہتری کی تعریف کر رہے ہیں-صوابی کی ترقی کے لیے بہت منصوبے شروع کیے ہیں-اللہ پاک نے متوسط طبقے کو اقتدار دیا ہے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں