حکومت پنجاب کا پولیس کے 20تھانوں کونئی گاڑیوں کا تحفہ

سرگودہا(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کے20 تھانوں کو نئی گاڑیاں تقسیم حکومت پنجاب کیطرف سے دی جانیوالی نئی20گاڑیوں کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی ہدایت کے مطابق تھانوں میں تقسیم کر دیا گیاہے۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالروف نے ڈرائیوران میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں۔ ان گاڑیوں سے پولیس کے گشت کے نظام میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ جرائم پرقابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ گاڑیاں صدر، کوٹ مومن، بھلوال، ساہیوال اور سلانوالی سرکل کے تمام تھانوں جبکہ شاہ پور سرکل میں تھانہ شاہ پورصدراور جھاوریاں کو مہیا کی گئیں ہیں۔ ان گاڑیوں کی دیکھ بھال کیلئے ایس او پی جاری کردی گئی ہے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ہر ماہ ان گاڑیوں کی خود انسپکشن کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں