ڈسڑکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر کی زیر صدارت ڈ ی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

چنیوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسڑکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر کی زیر صدارت ڈ ی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی صاحبان ، ایس ایچ او اور ڈی پی او دفتر کے افسران نے شرکت کی ۔ دوران میٹنگ ضلع میں امن و امان کی صورتحال،کرائم،زیرتفتیش سنگین مقدمات کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا اور کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی گئی ۔ڈی پی او نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح،اس سلسلہ میں تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ لوگوں کے مسائل کابروقت حل اور تھانوں میں انصاف کو فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔زیرتفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایاجائے۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔تھانہ جات کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے ۔جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے بہتر حکمت عملی سے گشت کے نظام کو مزےد موثر بناےا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں