چنیوٹ میں پولیوم مہم پرعملدرآمد کوچیک کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرکا دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ غزالہ کنول نے انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مختلف علاقوں ، محلوں، گلیوںاور بازاروں کا دورہ کیا،انہوں نے پولیو ٹیموں کی موجودگی کو چیک کیا،انہوں نے اہل علاقہ سے کہا کہ وہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ٹیموں سے تعاون جاری رکھیں اور تمام شہری بچوں کو اپنی نگرانی میں قطرے پلواکر قومی ذمہ داری نبھائیں۔انہوں نے مختلف علاقوں میں جا کر بازاروں اور گھروں میں موجودبچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کوحفاظتی قطرے ضرور پلوائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں