کمسن بچی کیساتھ ظلم و تشددکرنیوالی سوتیلی ماں کو گرفتارکرلیا

صوابی(ایچ آراین ڈبلیو) آج بمورخہ 14 جنوری 2021 بروز جمعرات متاثرہ بچی مسماة عائشہ دختر ریخان شاہ بمعر 15 سال سکنہ باجا اپنی ماموں سبحان الدین سکنہ جگناتھ کےہمراہ چوکی بام خیل آکررپورٹ درج کرتےھوئے کہا کہ ان کے ساتھ سوتیلی ماں ظلم کر رھی ہے-تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی کی ماں تین برس قبل وفات پاچکی ہے,انکی باپ نے دوسری شادی کی اور بسلسلہ محنت و مذدوری اسلام آباد میں مقیم ہے, سوتیلی ماں نے روز اول سے لیکر آج تک چھوٹی چھوٹی باتوں پر مار پیٹ اور مختلف قسم تشدد کر رھی تھی,چند روز قبل مسماة جبین یعنی سوتیلی ماں نے گرم چھری سے بچی کی زبان جلائی تھی,اور ہاتھ کے انگلیوں پر گرم استری رکھ کر جلائیں,علاوہ ازیں پانی کی پائپ سے تشدد کرکے فوری طرح بچی کو مجروح کیا ہے ۔انہوں نے رپورٹ میں دیری ماموں مسمی سبحان الدین اور قانونی کی لاعلمی کی وجہ سے ھوئی,اس موقع پر ڈی ایس پی صوابی شوکت خان انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں چوکی بام خیل میں موجود تھے انہوں نے متاثرہ بچی کی ساری فریاد و کہانی سن کر فوری طور ملزمہ سوتیلی ماں مسماة جبین کی گرفتاری کرنے کی ھدایات جاری کیا, جس پر ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان اور چوکی بام خیل انچارج اے ایس آئی یاسر خان نے کاروائی کرتے ھوئے انکی سوتیلی ماں کو گرفتار کرکے مقدمہ بخوالہ علت 72 جرم 37C.P.Aمقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں