ڈاکووں نےبنگلےمیں گھس کر65 لاکھ روپےسےزائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات لوٹ لئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلستان جوہر میں نصف درجن ڈاکووں نے بنگلے میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 65 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات اور انعامی بونڈز لوٹ لیے جبکہ شیر شاہ میں مسلح ملز مان بینک سے رقم لے کر نکلنے والے تاجر سے 7 لاکھ روپے چھین لیے۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بلاک 3میں گزشتہ روز دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب 6 مسلح ڈاکوو ¿ں نے بنگلے میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنالیا اس حوالے سے متاثرہ شہری زریاب شفیق کا کہنا تھا کہ انھوں نے بنگلے سے گاڑی نکالنے کے لیے مرکزی دروازہ کھولا تو پہلے سے موجود ڈاکوو ¿ں نے اس کا فائدہ اٹھایا اور ابتدائی طور پر 2 ڈاکو اسلحہ سمیت داخل ہوئے جس کے بعد ان کے دیگر 4 ساتھی بھی بنگلے میں و ¿گئے ، ایک ڈاکو شلوار قمیض جبکہ دیگر 5 پینٹ شرٹ میں پہنے ہوئے تھے اور انھوں ںے چہرے پر سرجیکل ماسک لگایا ہوا تھا اور سب کے پاس اسلحہ تھا ، زریاب نے بتایا کہ ڈاکو گھر میں 20 سے 25 منٹ تک واردات کرتے رہے اور اس دوران ان کا گھر کے باہر اپنے ساتھی سے بھی رابطہ تھا اور گھر میں موجود ایک ڈاکو نے مجھ سے نام پوچھ کر باہر والے ساتھی کو بتایا بھی تھا اور اسی کے گرین سگنل پر تمام ڈاکو باہر نکلے تھے ، ڈاکوو ¿ں کے ہاتھوں اہلخانہ سمیت لٹنے والے زریاب نے بتایا کہ مسلح ڈاکو گھر کی تلاشی کے دوران 30 لاکھ روپے نقدی ، ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے انعامی بانڈ، تقریباً 40 سے 45 تولہ کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ لوٹے گئے سامان کی مجموعی مالیت 65 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ، ڈاکوو ¿ں نے واردات کے دوران موبائل فونز لینے سے گریز کیا ، انھوں نے بتایا کہ گھر کے باہر پہلے سے موجود ایک ڈاکو جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے مالی کا روپ دھار کر جھاڑیاں کاٹنے والی بڑی سی قینچی بھی رکھی ہوئی تھی تاکہ کسی کو شک نہ ہو جبکہ اس کے دیگر ساتھی بنگلے کے قریب موجود تھے ، واردات کے بعد مدد گار 15 پر کال کی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حسب روایت معلومات حاصل کی اور اس دوران ایس پی گلشن اقبال کو بھی فون کر کے بتایا جو خود بھی موقع پر پہنچ گئے اس دوران کرائم سین یونٹ نے بھی گھر کا معائنہ کیا اور گھر کے اندر کچھ مقامات سے فنگر پرنٹس حاصل کیے ہیں ، زریاب نے بتایا کہ گلستان جوہر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بعدازاں شیر شاہ میں چار سے زائد مسلح ملز مان بینک سے رقم لے کر نکلنے والے تاجر سے 7 لاکھ روپے لوٹ لئے اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے بتایا کہ تاجر اقبا ل نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بینک سے ر قم کر نکال جارہا تھا کہ راستے میں چار ملز مان نے اسلحے کے زور رقم لوٹ لی،مجھے شبہ ہے بینک سے مخبری کی گئی ہے، تاجر اقبا ل کاکہنا ہے کہ مسلح ملزمان نے آتے ہی کمر کی بیلٹ پر ہاتھ مارا جہاں میں نے پیسے چھپائے تھے، ملزمان نے جاتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی، جبکہ راستے میں ملزموں سے رقم گر بھی گئی تھی، انھوںنے سڑک سے دوبارہ اٹھاتے ہوئے پھر ہوائی فائر کی، ملزان کی جانب واردات کے انداز سے شک ہے پیسوں کی اطلاع بینک سے ہی دی گئی ہے۔واضح رہے ایک ہفتے قبل مزار قائد کے قریب بھی بنگلے میں گھسنے والے ڈاکوو ¿ں نے تاجر زین حسن آفندی کو ان کے بیڈ روم میں مزاحمت پر گولیوں کا نشانہ بنا کر زندگی سے محروم کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں