سندھ میں‌کورونا سے 7 مریضوں کا انتقال، 254 کیسز رپورٹ

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں7 مریض انتقال کرگئے جبکہ254 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور384افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10609 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں254 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا2.4 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد4226ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک2883269نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور254015کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید384مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 235854ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 93 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت13935 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے13442 گھروں میں ،14 آئسولیشن سینٹرز میں اور479مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ436مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے56مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ254 نئے کیسز میں سے158 کا تعلق کراچی سے ہے ،جن میں ضلع شرقی 75،ضلع جنوبی 41، ضلع وسطی 21، کورنگی 13 اور ملیرمیں سے 8 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 16،مٹیاری 14،عمرکوٹ11،گھوٹکی اور ٹھٹھہ7۔7، بدین اور جامشورو6۔6،سجاول 5،سانگھڑ4، لاڑکانہ اور نوشہروفیروز3۔3،میرپورخاص،ٹنڈو الہیار اور ٹنڈو محمد خان2۔2، جیکب آباد، قمبر،سکھراور خیرپور1۔1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں