آفتاب شاہ کےقاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے، ویرجی کولہی

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو)‌ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ویرجی کولہی نے گھوٹکی کی میں محکمہ انسانی حقوق کے لیگل کوآرڈینیٹر ایڈوکیٹ سید آفتاب شاہ کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے. معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ویرجی کولہی کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے. ایڈوکیٹ سید آفتاب شاہ سوشل ورکر انسانی حقوق اور ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں آفتاب شاہ کے قتل میں کوئی بھی ملوث ہوا اس کو قرار واقعی سزا دی جائے گی. معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ویرجی کوہلی نے ایس ایس پی گھوٹکی سے واقعے کی تمام تر رپورٹ طلب کی ہے اور کیس کو میرٹ پر حل کرنے کے لیے کہا ہے کہ اس کیس کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے. سندھ بھر میں مختلف مقامات پر آفتاب شاہ کے قتل کے خلاف مظاہرہ کئے جا رہے ہیں جس میں وکلا برادری، انسانی حقوق، سوشل ورکر شامل ہیں میں ان تمام لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ وزیر اعلی سندھ کی خصوصی ہدایات پر ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں