یچلرزآف بزنس ایڈمنسٹریشن اسپیشلائزڈ،فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

جامعہ کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چارسالہ بیچلرزآف بزنس ایڈمنسٹریشن اسپیشلائزڈ ڈگری پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے-انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق چارسالہ بیچلرزآف بزنس ایڈمنسٹریشن(بی بی اے) اسپیشلائزڈ ڈگری پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 19 فروری2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم، فیس واؤچر اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پر رابطہ کرسکتے ہیں جہاں تمام معلومات موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں