کراچی شہرمیں بدترین ٹریفک جام،شہری سڑکوں پر رل گئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پولیس کے سپرائز سے ٹریفک کا نظام شدید متاثرہوگیا-تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا-واضح رہےکہ پولیس کےبغیراعلان اچانک سڑکیں بند کرنے کے باعث شہری سڑکوں پر رل گئے،اس ضمن میں شہریوں کی ناکوں پر پولیس سے تلخ کلامی ہوگئی-یونیورسٹی روڈ نیپا سے جیل چورنگی تک ٹریفک جام ہوگیا-ذرائع کے مطابق لیاقت آباد سے حسن اسکوائر تک بمپر ٹو بمپر جام سینٹرل جیل,جیل روڈ،مارٹن کوارٹر,مبارک مسجد ٹریفک گلیوں میں داخل ہونے پر مجبور،ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں