اسٹیڈیم روڈ بند کرنے سے شہر بھر میں ٹریفک متاثر

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی میں حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک بند کرنے کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کی پریکٹس کے دوران پولیس نے حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک بند کردی جس کے باعث مختلف مرکزی اور لنک روڈز پر ٹریفک جام ہوگیا۔ سہہ پہر کے بعد صدر، شارع فیصل، حسن اسکوائر اور گورنر ہاؤس کے اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ شام کو دفاتر سے گھر جانے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سڑک بند کی ہے۔ گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ کے دوران ٹریفک پلان جاری کردیا ہے جس کے تحت اسٹیڈیم کی جانب بڑھنے والی تمام سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں