سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کےامیدواروں کی کامیابی پر جام اکرام اللہ دھاریجوکی مبارک باد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے ضمنی انتخابات میں ملیر اور سانگھڑ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی جیت جمہوریت کی جیت ہے۔سندھ کی عوام نے سلیکٹڈ حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔ضمنی انتخابات میں یوسف بلوچ اور جام شبیر کی کامیابی بلاول بھٹو زرداری پر عوام کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔پاکستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں-عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو عبرتناک شکست ہوگی۔مہنگائی کے بوجھ تلے عوام نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف فیصلہ کردیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی پر عوام کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں