بلدیہ عظمیٰ کراچی کوہرماہ 50 کروڑدینےکےباوجود کراچی کچرا کنڈی کا منظر پیش کررہا ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین ارشد وہرا نے پی پی پی کے رہنما ناصر حسین شاہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ہر ماہ 50 کروڑ دینے کے باوجود اسی کچرا کنڈی کا منظر پیش کررہا ہے جیسا وسیم اختر کے دور میں پیش کرتا تھا، کل بھی ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور ادویات ناپید تھی، آج بھی ناپید ہیں۔ ٹرانسپورٹ اور نہ ہی کوئی سیوریج کا نظام ہے۔ نا تو ایم کیو ایم کے سابق مئیر وسیم اختر نے کچھ کیا اور نا پیپلز پارٹی کے ایڈمنسٹریٹر کچھ کام کررہے ہیں لیکن کراچی کی عوام فضلہ ملا پانی پینے پر ضرور مجبور ہے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جو انتہائی افسوس کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی مسائل کا سمندر بن چکا ہے ملک کی معاشی شہ رگ کے ساتھ کیا جانے والا سلوک انتہائی افسوس ناک ہے اور کراچی کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا رہا ہے۔ ذاتی مفادات کی سیاست نے پاکستان کی معاشی شہ رگ کا لہو نچوڑ لیا ہے۔ کراچی عوام مصطفی کمال کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں کیونکہ ان کے دور نظامت میں کراچی ایک ترقی شہر بن چکا۔ اب بھی صرف پاک سر زمین پارٹی ہی کراچی کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں