سیکورٹی گارڈ کی ویری فیکیشن کروانے کا فیصلہ،تمام کام ون ونڈوآپریشن ہونگے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سیکورٹی گارڈ کی ویری فیکیشن کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا-اب تمام کام ون ونڈو آپریشن ہونگے-تفصیلات کے مطابق سیکورٹی گارڈ اور سندھ پولیس نے مشترکہ طور ہر ویریفیکشن سینٹر قائم کردیا،ایڈشنل آئی جی کراچی نے مزید کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے سیکورٹی گارڈز کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جاے گا-نادرہ وییرفیکشن بھی کی جاسکے گی-یاد رہے کہ چھ رکنی ٹیم پہلے فیز میں نئےبھرتی ہونےوالوں کی فیری فیکشن کرے گی-ویری فیکشن کےبعد سرٹیفکیٹ جاری کیا جاے گا پھر سیکورٹی گارڈ بھرتی ہوگا-دوسرے فیز میں پہلے سے بھرتی ہونے والے سیکورٹی گارڈز کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جاے گا-تین سافٹ ویر بنائے گے ہیں جن میں سی آر آئی ، ون ٹو ون اور پی ایف سی شامل ہیں-ویری فیکشن سے کرمنل ایکٹیو ٹی میں ملوث سیکورٹی گارڈ کو پکڑا جاسکے گا-ویری فیکشن سینٹر کا افتتاح کل ایڈشنل آئی جی کراچی کریں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں