پی ٹی آئی کا ووٹ کم نہیں ہوا،حلیم عادل شیخ کیخلاف عوام نے فیصلہ دیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف ملیرکے رہنماقادربخش کلمتی نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ کم نہیں ہوا بلکہ حلیم عادل شیخ کے خلاف عوام نے فیصلہ دیا ہے اگر حلیم شیخ کو کوئی شرم و حیا ہے تو فوری استعفیٰ دیں،جان شیرجونیجو کو حلیم عادل شیخ نے مسلط کیا۔حلیم عادل شیخ کی کھوکراپار میں دودھ کی دکان تھی،وہ دودھ اور خواتین کے بیسیوں کے پیسے کھا کر بھاگ گئے،غلام حسین جوکھیو گوٹھ میں حلیم عادل شیخ نے ڈرامہ کیا،گوٹھ کے لوگ شریف ہیں ان پر حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں،ہم عوام کے ساتھ ہیں ان کے مفادات کے لئے ہر محاز پر لڑیں گے۔ ملیر میں پیپلزپارٹی نےدودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہائیں کہ ان کا ووٹ بینک بڑھے،بدھ کوکراچی پریس کلب میں عنایت خٹک، معیز بلوچ، سلیم جوکھیو، طارق بلوچ، مصدق سیٹی سمیت دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قادربخش کلمتی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی دور اقتدار میں ابتک ضلع ملیر میں کوئی بہتر اسپتال نہیں ہے،ضلع ملیر میں سرکاری ڈسپنسریز اور انفراسٹرکچر کا برا حال ہے،ضلع ملیر سیوریج کا پانی روڈوں پر ہے نواجوان بے روزگار ہیں۔ایم ڈی اے میں ملیر کے مقامی لوگوں کو نوکریوں کا حق نہیں دیا گیا۔ضلع ملیر کی زراعت کو پیپلزپارٹی نے تباہ کیا۔ملیر کی 20 ہزار ایکٹر زمینوں پر قبضہ کیا گیا۔کھیتی باڑی اور مال مویشی تباہ کیا گیا۔بحریہ ٹائون نے جن زمینوں پر قبضہ کیا آج تک مقامی لوگوں کو پیسہ نہیں ملا۔ملیر ایکسپریس وے زمینوں پر قبضہ کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع ملیر دیہی کی زمہ داری مجھے سونپی گئی تھی۔ٹائون اور یوسی تک پارٹی کی تنظیم سازی کیاور تحریک انصاف کو مضبوط کیا۔ہم نے کورونا وائرس کے دوران دیگر جماعتوں کے نسبت بہتر کام کیا۔قادربخش کلمتی نے کہاکہ مرتضی بلوچ کے وفات پر پی ایس 88 سے سندھ اسمبلی کی نشست خالی ہوئی۔پیپلزپارٹی برسراقتدار رہی ہے لیکن لوگ مایوس تھے۔ایک امید بن گئی تھی کہ پارٹی کے تنظیمی عہدیداران پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخاب میں تاریخی شکست دینگے۔انہوں نے کہاکہ مشاورت کے بغیر ایک امیدوارکو مسلط کیا گیا،جان شیرجونیجو کا مرتضی بلوچ کی فیملی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔جان شیر جونیجو کو پارٹی ٹکٹ دینے کے خلاف اہم نے انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ جان شیر جونیجو مرتضی بلوچ کے پاس ٹھیکدار تھا۔جان شیر جونیجو یوسف مرتضی بلوچ کے پاس پہنچااور اس نے یوسف بلوچ سے اجازت لی کہ وہ ان کے سامنے الیکشن لڑے۔یوسف بلوچ نے کہا کہ اس سے اچھی بات کیا ہوسکتی ہے کہ جان شیر جونیجو ان کے سامنے الیکش لڑے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک نے 2018 کے انتخابات میں 16 ہزار ووٹ لئے آج تحریک انصاف کے ووٹ کم کیسے ہوئے۔پیپلزپارٹی نے ایسے کیا گل کھلائے کہ ان کا ووٹ بینک بڑھ گیا۔ملیر گڈاپ میں آج بھی خواتین مٹکا رکھ کر پانی تلاش کرتی ہیں۔ضلع ملیر کے شہری علاقوں میں بھی پانی نہیں ہے۔سرکاری اسکول خستہ حال ہیں اساتذہ اور فرینجرز نہیں ہیں۔انہوں نے حلیم عادل شیخ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حلیم عادل شیخ فارم ہائوسز کو گرانے کا حساب دیںحلیم عادل شیخ نے فارم ہائوسز کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورے ہیں۔ تحریک انصاف میں ہر کوئی حلیم عادل شیخ نہیں ہے۔آج اور کل ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ رہیں گے۔حلیم عادل شیخ نے ذاتی مفادات کے لئے پارٹی اور پارٹی ورکرز کے لئے استعمال کیا ہے۔حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی ہے۔حلیم عادل شیخ نے روڈ پر دھرنا دیا۔وزیراعلی ہائوس کے سامنے دھرنا پارٹی کا فیصلہ نہیں تھا۔وزیراعلی ہائوس کے سامنے احتجاج چند اراکین جو حلیم عادل شیخ کے قریب ہیں ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔قادربخش کلمتی نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کے کالے کرتوتوں کے لئے کارکنان کو استعمال نہ کیا جائے۔پی ایس 88الیکشن حلیم عادل شیخ کے خلاف ریفرنڈم ہوا ہےْاس موقع پر عنایت خٹک نے کہاکہ تحریک انصاف کو منظم کرنے میں بہت محنت اور قربانیاں ہیں۔تحریک انصاف کو شکست ہونے کی ہمیں بڑی تکلیف ہوئی ہے۔ہم وزیراعظم عمران خان اورگورنرسندھ عمران اسماعیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تحقیقات کی جائے قادر بخش کلمتی کو ٹکٹ کیوں نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے تحریک انصاف کے لئے اس لئے جدوجہد نہیں کی کہ ایک کرپٹ  ہمارے تقدیر کا فیصلہ کرے۔طارق بلوچ نے کہاکہ پارٹی ٹکٹ دینے کے معاملے پر ہماری نہیں سنی گئی۔ایم این اے کے فنڈز شہری علاقوں میں خرچ ہورہے ہیںاس نقصان پر بہت افسوس ہواہے۔بلدیاتی انتخابات کے لئے نظریاتی کارکنان کو پارٹی ٹکٹ دلائیں گے۔اس موقع پر معیز بلوچ نے کہاکہ عمران خان پڑھے لکھے لوگوں کی بات کرتے ہیں۔حلیم عادل شیخ کی طرز سیاست ایم کیو ایم کی ہے،حلیم عادل شیخ لینڈ مافیا ہے ہمیشہ پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔وزیراعظم حلیم عادل شیخ کو لگام دیں تاکہ آئندہ الیکشن میں ایسا نہ ہو-

اپنا تبصرہ بھیجیں