پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کے دورے کے موقع پر 34 ویں وار کورس کے شرکاء سے خطاب

‏کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کے دورے کے موقع پر 34 ویں وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا-دوران خطاب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جدید جنگی تقاضوں اور رجحانات میں ہر وقت تیار رہیں-ارمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف کے ایئر وار کالج کراچی کا دورہ کیا۔ پی اے ایف پہنچنے پر کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نےاستقبال کیا۔ آرمی چیف نے پاک فضایہ کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور کامیابیوں کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے ایئروار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے افسران جدید رجحانات سے خود کو روشناس کرائیں۔ جدید جنگی تقاضوں اورر جحانات میں ہر وقت تیار رہنا ضروری ہے۔ہمیں موجودہ چیلنجز میں خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا۔آرمی چیف نے سینٹرل آرڈیننس ڈیپو کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف کو ایک صدی پرانے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آرڈیننس کور کی لاجسٹک کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں