گلستان جوہربلاک 1میں پارک کی زمین پر قبضے کا انکشاف،سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلستان جوہر بلاک 1 میں پارک کی زمین پر قبضے کا انکشاف،سندھ ہائیکورٹ نے کے ڈی اے ،ایس بی سی اے اور بلڈر کو نوٹس جاری کردیئے-عدالت نے 24 مارچ تک فریقین سے جواب طلب کرلیا-گلستان جوہر بلاک 1 میں جعلی دستاویزات بنا کے پارک کی زمین پر قبصہ کیا جارہا ہے-سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پارک سے قبصہ ختم کرایا جائے-عمران میمن نامی بلڈر نے کے ڈی اے سے 2012 میں جعلی دستاویزات حاصل کیں-کے ڈی اے کے آفیسر نے ان دستاویزات کے چالان اپنے اوکانٹ جمع کرائے-پارک میں ہمارے بچے کھلتے ہیں-اگر پارکس پر قبضے ہونگے تو بچوں کا کیا ہوگا-

اپنا تبصرہ بھیجیں