سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن کیلئے خصوصی سیل کا قیام کردیا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن کیلئے خصوصی سیل کا قیام کردیا گیا ، سیل کا کمپیوٹرائز سسٹم نادرا اور سی آراو سے منسلک ہے ، سیکیورٹی گارڈکو بھرتی سے قبل تصدیقی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن سے متعلق خصوصی سیل کا قیام کردیا گیا ، کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن ڈیفنس میں ایپسا کے دفتر پہنچے۔آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیزایسوسی ایشن کےدفترمیں سیل قائم کیا گیا ہے،سیل کا کمپیوٹرائزسسٹم نادرا اور سی آراو سے منسلک ہے ، سیکیورٹی گارڈکو بھرتی سے قبل تصدیقی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ آج ویری فکیشن سیل کا قیام عمل میں آیا ہے، ماضی میں سیکیورٹی گارڈز کی تصدیق نہیں کی جاتی تھی، نیاسیل نادرا اور سی آر او سے منسلک ہوگا۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ساٹھ ہزار سے زائد پرائیوٹ گارڈ کراچی میں ہیں ، 57سیکیورٹی گارڈز کی تصدیق کی گئی، 3کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا، پولیس پانچ ماہ سے فری رجسٹریشن کی پالیسی پر چل رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا سیکیورٹی گارڈز کی تعداد شہر میں پولیس سے زیادہ ہے، اسٹریٹ کرائم کی شرح وہی ہے جو ماضی میں تھی، رجسٹریشن زیادہ ہونے کی وجہ سےاسٹریٹ کرائم زیادہ نظر آرہےہیں۔کراچی پولیس چیف نے حلیم عادل شیخ سے متعلق سوال پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔دوسری جانب چیئرمین سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن میجر(ر)منیر احمد نے کہا کہ 80 فیصد سیکیورٹی گارڈزعام شہری ہوتےہیں، ہر گارڈکو3 روز کی ٹریننگ کراتے ہیں،10راؤنڈ فائر کرائےجاتے ہیں۔میجر(ر)منیر احمد کا کہنا تھا کہ مختلف کمپنیز بھی اپنے طور پر تربیت فراہم کرتی ہیں، فورسز کےافراد سیکیورٹی گارڈ بنتے ہیں تو زیادہ تنخواہ کا تقاضہ کرتے ہیں اور کم از کم تنخواہ سیکیورٹی گارڈز کو 12 سے 15 ہزار دی جاتی ہے جبکہ مقابلے میں جاں بحق گارڈز کی کمپنیاں انشورنس کراتی ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں