ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب سے نادرا کے وفد کی ملاقات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب سے نادرا کے وفد کی ملاقات ہوئی-وفد کی قیادت سکسیشن پروجیکٹ کے سربراہ بریگیڈئیر طلعت قیوم کررہے تھے-واضح رہے کہ نادرا کے وفد میں پروگرام مینیجر شہزاد پرویز، ڈائریکٹر پروجیکٹ سید گوہر عباس شامل تھے-ملاقات میں سیکرٹری قانون منصور عباس بھی موجود تھے-مولاقات میں سکسیشن قانون کے حوالے سے پیشرفت ہوئی-سندھ حکومت سکسیشن لاء کے نفاذ کے لئے کمیٹیڈ ہے۔نادرا کے وفد کی مشیر قانون کو تیس یوم میں سکسیشن قانون پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی-قانون کی سمری گورنر سندھ کو منظوری کے لئے ارسال کی جا چکی ہے۔گورنر سندھ کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد یہ قانون صوبے میں لاگو ہوجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں