آئی جی سندھ پولیس سمیت اہم افسران کوبلاوجہ ٹارگیٹ کیا جارہا ہے، صوبائی وزیر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیراطلاعات ،بلدیات و مذہبی امور سید ناصرحسین شاہ نے اپنے ایک اہم بیان کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیاسی ناکامیوں کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے۔انہوںنے کہاکہ سندھ پولیس سے اہم اور قابل پولیس افسران کے تبادلے ان کی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے،اگرسندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی توذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔سیدناصرحسین شاہ نے کہاکہ یہ چاہتے ہیں کہ پنجاب اورکے پی کے کی طرح سندھ پولیس بھی ان کی غلامی کرے،وفاق صوبوں کومضبوط کرتا ہے یہ عجیب و ذہنی غریب حکمران ہیں جو کمزور کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر اطلا عات سید ناصرحسین شاہ نے کہاکہ آئی جی سندھ پولیس سمیت اہم افسران کوبلاوجہ ٹارگیٹ کیا جارہا ہے، آئی جی کا تبادلہ نہ ہوسکا تواب کئی اہم افسران کوبلاوجہ تبادلہ کیاگیا ہے۔صوبائی وزیرسید ناصرحسین شاہ نے کہاکہ پولیس کے بہترافسران ان سے برداشت نہیں ہوتے۔انہو ں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت ان تمام پولیس افسران کے ساتھ کھڑی ہے جواپنے فرض کی ادائیگی ایمانداری سے کرتے ہیں۔سید ناصرحسین شاہ نے کہاکہ گورنرسندھ کی آئی جی سندھ کے خلاف پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ پی ٹی آئی کیاچاہتی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کے لینڈگریبرزقانون شکنی بھی کریں اوران سے پوچھاتک نہ جائگا-

اپنا تبصرہ بھیجیں