ڈی آئی جی ویسٹ زون کی ہدایات پر 2021 ایک T20 کرکٹ میچ کا انعقاد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جناب DIGP West Zone عاصم احمد قائمخانی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس اور ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کے دفاتر کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور مشترکہ اقدامات کے فروغ کے لئے مورخہ 26 فروری 2021 ایک T20 کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا- میچ SSP ڈسٹرکٹ اور DC ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کے درمیان اصغر علی شاہ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد میں کھیلا گیا جس میں DC ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 125 رنز بنائے جبکہ SSP ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے مقررہ 125 رنز کا حدف 17 اوورز میں پورا کرکے جیت اپنے نام کرلی-ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کی ٹیم کی طرف سے DIGP ویسٹ عاصم قائمخانی نے 26 رنز اور SSP سینٹرل ملک مرتضی نے 30 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ PC محمد اسحاق نے باؤلنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی فتح میں اپنا حصہ ڈالا-اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ زون، ایس ایس پی سینٹرل کے علاوہ ڈی سی سینٹرل اور ویسٹ بھی موجود تھے. تقسیم انعامات کے موقع پر مہمانِ خصوصی میں مسسز اسماء محمد علی شاہ بھی موجود تھیں. جنہوں نے مین آف دی میچ اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی-

اپنا تبصرہ بھیجیں