اساتذہ کی نیب کے ساتھ پلی بارگین،محکمہ تعلیم سندھ نے 2مارچ کواہم اجلاس طلب کرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ تعلیم سندھ نے 2 مارچ کو اہم اجلاس طلب کر لیا-تفصیلات کے مطابق جن اساتذہ نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کی ہے، ان سے متعلق اہم فیصلہ لیا جائیگا-جعلی بھرتی اساتذہ سے متعلق بھی حتمی فیصلہ کہا جائیگا-اجلاس میں تمام شہروں کے ڈائیریکٹرز شرکت کرے گے-سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوں گے-نیب سے پلی بارگین اور جعلی بھرتی اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کیا جائیگا-اجلاس کی سربراہی سیکریٹری اسکولز کرے گے-ان اساتذہ کو فارغ کرنے سے صوبائی خزانے کو ماہانہ لکھوں روپے کا فائدہ ہوگا-

اپنا تبصرہ بھیجیں